رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل
مارکیٹ
KSE-100178,542▲0.60%KMI-30258,118▲0.71%ڈالر276.55روپےیورو302.03روپےپاؤنڈ360.71روپےریال73.75روپےدرہم75.30روپےسونا فی تولہ368,471روپےسونا3,553$/اونسچاندی40.73$/اونسبٹ کوائن59,820$▼2.37%

یومیہ قیمتوں کے تعین سے پیٹرول پمپوں کو نقصان، ایسوسی ایشن کے تحفظات

یومیہ قیمتوں کے تعین سے پیٹرول پمپوں کو نقصان، ایسوسی ایشن کے تحفظات
فائل فوٹو: پاکستان میں پیٹرول پمپ — تصویر: بشکریہ drivepk.com

اسلام آباد: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے دعویٰ کیا کہ نومبر میں ایک ایک پیٹرول پمپ کو 20 لاکھ روپے تک نقصان ہوا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین پر کسی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر حکومت نے 2 ہفتے انتظار کا کہا اور وعدہ کیا کہ مسئلہ حل کیا جائے گا، مگر وہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ ایسوسی ایشن آج بھی جولائی کے موقف پر قائم ہے۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے کاروبار ٹھپ ہو رہا ہے۔ ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔

اشتہار