وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم: ٹی پی وی انجینئرز کی آسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج جاری
کوئٹہ: اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم (CMIT) کی ٹی پی وی انجینئرز کی آسامیوں کے تحریری امتحانات 24 اور 25 اکتوبر 2026 کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کی زیرِ نگرانی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ETC) کے تحت منعقد ہوئے، جن کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
کامیاب امیدوار اپنے نتائج وزیراعلیٰ بلوچستان کے انسپکشن ٹیم کے دفتر، سول سیکرٹریٹ کوئٹہ بلاک نمبر 4 سے دفتری اوقات کے دوران رابطہ کر کے معلوم کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز ان کے فراہم کردہ ڈاک کے پتے اور ای میل ایڈریس پر ارسال کیے جائیں گے، جن میں انٹرویو کی تاریخ، وقت اور مقام درج ہوگا۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے روز اپنا کال لیٹر، اصل قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی و تجرباتی اسناد کی اصل دستاویزات ہمراہ لائیں۔ ڈاک کے پتے یا ای میل ایڈریس میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے دفتر کو مطلع کریں۔











