رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

سیکرٹری اطلاعات عمران خان کے اعزاز میں کوئٹہ میں الوداعی تقریب

سیکرٹری اطلاعات عمران خان کے اعزاز میں کوئٹہ میں الوداعی تقریب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: محکمہ تعلقاتِ عامہ بلوچستان کے زیرِ اہتمام سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان کے تبادلے کے موقع پر ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل تعلقاتِ عامہ عسکر خان، ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ سعید احمد شاہوانی اور محکمہ کے افسران و عملے نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈائریکٹر جنرل عسکر خان کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، جس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی، باہمی تعاون، سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی اور شعبہ اطلاعات و ابلاغِ عامہ کو مزید فعال اور مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی محکمانہ خدمات، پیشہ ورانہ رہنمائی، انتظامی معاونت اور محکمہ کے امور میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور رہنمائی میں محکمہ نے مختلف اہم امور میں پیش رفت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ذمہ داریوں کے دوران باہمی اعتماد، ٹیم ورک اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کسی بھی محکمے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

عمران خان نے بھی محکمہ تعلقاتِ عامہ کے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ خدمات، محنت اور تعاون کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی مؤثر کارکردگی کے لیے باہمی رابطہ کاری، ذمہ داری اور ٹیم ورک بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے سیکرٹری اطلاعات عمران خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری تحفہ اور شیلڈ پیش کیا اور ان کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی، ترقی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

سیکرٹری اطلاعات عمران خان اپنے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی تقریب کے موقع پرڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان عسکر خان اور آفیسران سے ملاقات کررہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — The Information Secretary meets the Director General Public Relations and other officers seated on sofas in an office during his farewell event.

سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا الوداعی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان عسکر خان و دیگر آفیسران کے ہمراہ گروپ فوٹو۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — A group of eight men in shalwar kameez and waistcoats pose together in an office with Pakistani and Balochistan flags and a board reading "Director Generals Public Relations Balochistan" behind them.

موضوعات:
اشتہار