رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ کا سی ڈی سلیچ کا مانیٹرنگ وزٹ، حفاظتی ٹیکہ جات کا جائزہ

بارکھان: ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ کا سی ڈی سلیچ کا مانیٹرنگ وزٹ، حفاظتی ٹیکہ جات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے سی ڈی سلیچ، سب تحصیل رکھنی، ضلع بارکھان کا تفصیلی مانیٹرنگ وزٹ کیا۔

حفاظتی ٹیکہ جات اور طبی سہولیات کا جائزہ

دورے کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کے نظام، ویکسین کی دستیابی، کولڈ چین مینجمنٹ، مقررہ درجہ حرارت اور ویکسین کی محفوظ نگہداشت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ادویات کے اسٹاک، ضروری طبی آلات اور مرکز صحت میں دستیاب بنیادی طبی سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مانیٹرنگ میں غفلت پر تشویش

دورے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ دو ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بارکھان کی جانب سے مذکورہ مرکز صحت کا مانیٹرنگ وزٹ نہیں کیا گیا۔ اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام مراکز صحت کے باقاعدہ دورے یقینی بنائے جائیں۔

ڈاکٹر مہر دین کھیتران نے واضح کیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

مؤثر مانیٹرنگ، بہتر طبی سہولیات اور عوام کو معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار