قلات: گرانی کے معززین کا وفد ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری سے ملا، مسائل پر تبادلہ خیال
قلات: 20 نومبر۔ گرانی کے معززین کے وفد نے پرنس اکرم جان احمدزئی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری سے ملاقات کی۔
وفد نے ڈپٹی کمشنر کو علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ ان مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی و خوشحالی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور علاقے کے لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور عوامی شکایات و تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گرانی سمیت ضلع بھر کے تمام علاقوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔











