میرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائع

میرعلی (شمالی وزیرستان): سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی کے دوران خواتین کا بھیس بدل کر رکشے میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بات جمعے کو سیکیورٹی ذرائع نے بتائی۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن عزمِ استحکام کے وژن کے تحت «فتنہ الخوارج» کے خلاف کیا گیا۔
ذرائع نے اس طرز عمل کو اخلاقی اقدار کے منافی اور خواتین کے تقدس کی پامالی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایسے ہتھکنڈوں سے خود کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ خوارج مساجد اور شہری آبادیوں میں چھپ کر وہاں دھماکا خیز مواد نصب کر رہے تھے۔
ان کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد خیبر پختونخوا میں معصوم بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اشتہار











