رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 18° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

مکران کوسٹل ہائی وے پر بس اور گیس باؤزر کا تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

مکران کوسٹل ہائی وے پر بس اور گیس باؤزر کا تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی
فائل فوٹو: مکران کوسٹل ہائی وے پر بس اور گیس باؤزر کا حادثہ — تصویر: بشکریہ humenglish.com

گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور ایل پی جی گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اداروں، پاک بحریہ، ایدھی فاؤنڈیشن اور مقامی فلاحی تنظیموں نے مشترکہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرین کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 10 بجے مکران کوسٹل ہائی وے N-10 پر اورماڑہ کے علاقے بسول کے قریب پیش آیا۔ تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ، جسے آزاد دشت کوچ بتایا گیا ہے، مخالف سمت سے آنے والے ایل پی جی باؤزر سے ٹکرا گئی۔ بس میں مردوں، خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔

امدادی کارروائی

تصادم کے فوری بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ ریسکیو 1122 اورماڑہ اور پسنی کی ٹیمیں 35 منٹ کے اندر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں، فائر فائٹرز، ایدھی فاؤنڈیشن اور دیگر امدادی اداروں نے مشترکہ طور پر آگ بجھانے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا آپریشن شروع کیا۔

پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ کی انتظامیہ نے بھی فوری طور پر ایمبولینسز اور طبی عملہ جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ زخمی ہونے والے 33 افراد میں سے 27 کو پی این ایس درمان جاہ ہسپتال اورماڑہ جبکہ 6 کو پسنی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والے 11 افراد میں سے 8 کی میتیں اورماڑہ ہسپتال جبکہ 3 میتیں ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے منتقل کی گئیں۔ ریسکیو 1122، پاک بحریہ، ایدھی فاؤنڈیشن اور مقامی فلاحی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے امدادی آپریشن دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر مکمل کر لیا گیا۔

اشتہار