ایران کے ساحلی شہر سیریک پر فضائی حملہ، زوردار دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا

تہران: ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر سیریک پر فضائی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا علاقہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے اس کارروائی کو دشمن کا فوجی حملہ قرار دیا ہے۔ حملے کی اطلاعات سامنے آنے سے قبل مقامی رہائشیوں نے فضا میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔
سیریک عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم بحری راستے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے۔ تاہم حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی فوری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
موضوعات:ایران
اشتہار











