رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 16° / 4°فجر 05:34ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:36عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقاتکردگاپ میں حملے میں میجر سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک، کولپور میں آٹھ عسکریت پسند مارے جانے کا دعویٰمحمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی وزیراعلیٰ آفریدی سمیت 9 اراکین کی رہائی کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواستخیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی معطل، گورنر نے لیز منسوخ کر دیںانڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دینوشکی اور کالپور میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہیدوزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہیدلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
فائل فوٹو: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی — تصویر: بشکریہ thekabultribune.com

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 16 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کیں، جن میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 16 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علی خیل میں کارروائی کے دوران 12، میر علی میں 2 اور دتہ خیل میں بھی 2 خوارج مارے گئے۔ ہلاک خوارج میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 2 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں 43 سالہ حوالدار عصمت علی اور 32 سالہ نائیک آفتاب علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار عصمت علی کا تعلق ضلع صوابی اور شہید نائیک آفتاب علی کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔ شہید جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران خوارج کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ ہلاک خوارج معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اشتہار