یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی ایلچیوں کی یوکرینی اور روسی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں

ماسکو: یوکرین میں جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ امریکی خصوصی ایلچیوں نے یوکرین اور روس کی قیادت سے علیحدہ علیحدہ اہم ملاقاتیں کیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں جنگ بندی کی شرائط، مستقبل کی سیکیورٹی ضمانتوں اور تنازع کے پرامن حل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا تھا۔
مبصرین کا کہنا تھا کہ ان رابطوں کا مقصد فریقین کو مذاکرات کی میز پر لا کر خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا تھا۔
اشتہار











