ترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زور

انطالیہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بلا تاخیر دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔
جمعرات کو ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردوغان اور ایرانی صدر کی ملاقات انطالیہ میں اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران اردوغان نے بلا تاخیر مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ترکی امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشترکہ نکات کو مضبوط بنایا جانا چاہیے اور سفارت کاری کو موقع دیا جانا چاہیے۔ ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے ساتھ جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔
اشتہار











