سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ڈونلڈ ٹرمپ

«واشنگٹن:» امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف مزید بڑے حملے فی الحال روک دیے ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی موجودہ حکمت عملی جاری رکھنے کے حق میں ہیں اور خلیجی ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ فیصلہ کریں تو ایک دن میں ایران کا توانائی کا نظام، پل اور صنعتی پیداواری صلاحیت تباہ کی جا سکتی ہے۔ تاہم فی الحال ایران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔
اشتہار











