رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

عمران خان مذاکرات کے حامی ہیں، بات چیت بند کرنے کی بات نہیں کی: لطیف کھوسہ

عمران خان مذاکرات کے حامی ہیں، بات چیت بند کرنے کی بات نہیں کی: لطیف کھوسہ
فائل فوٹو: پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے حامی ہیں اور انہوں نے مذاکرات بند کرنے کی بات نہیں کی۔ ان کا موقف ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے۔

ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کے استحکام اور ترقی کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

عمران خان کا پیغام ہے کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، اس لیے ملک کو درست سمت میں لے جانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہی ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت اور فیصلے

لطیف کھوسہ کے مطابق عمران خان سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت، بالخصوص علامہ ناصر عباس، سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کو زیادہ موثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ معاملات اس انداز میں آگے نہیں بڑھائے گئے جس طرح بڑھائے جانے چاہیے تھے۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت یا جماعت میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق فیصلہ عمران خان نے اگلی ملاقات تک موخر کر دیا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں باقاعدگی سے اخبارات فراہم کیے جاتے ہیں جن کا وہ مطالعہ کرتے ہیں، جبکہ وہ تین ٹی وی چینلز بھی دیکھتے ہیں۔ اس طرح انہیں پاکستان کے سیاسی اور قومی معاملات سے مکمل آگاہی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نزدیک خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ ان کا موقف ہے کہ جس جماعت کو کسی صوبے کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، حکومت کرنے کا حق بھی اسی جماعت کو ملنا چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ باہر سے کوئی آ کر پاکستان کے مسائل حل نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق عمران خان سمجھتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی یقینی بنانے اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے مذاکرات ہی موثر راستہ ہیں۔

صحت سے متعلق تشویش

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت کی صورتحال تشویش ناک ہے اور ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے بشریٰ بی بی کی بینائی سے متعلق مسائل پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ان کی آنکھ کی حالت کافی خراب ہے اور انہیں آپریشن کی ضرورت ہے۔

مطالبہ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کو شفا انٹرنیشنل یا کسی دوسرے معیاری اور خصوصی طبی مرکز منتقل کرکے ان کا مناسب علاج کرایا جائے، کیونکہ انفیکشن کی معمولی سی صورت بھی ان کی بینائی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

اشتہار