رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

صدر زرداری کا فلسطینی اعلانِ آزادی کی سالگرہ پر فلسطین کی حمایت کا اعادہ

صدر زرداری کا فلسطینی اعلانِ آزادی کی سالگرہ پر فلسطین کی حمایت کا اعادہ
فائل فوٹو: صدر مملکت آصف علی زرداری — تصویر: بشکریہ pakistanhc.lk

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاست فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ پر فلسطین کے صدر محمود عباس اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بالخصوص حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے نام اپنے خط میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد، یکجہتی اور مشترکہ امنگوں پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید تقویت دینے کے لیے نہایت پرعزم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے لیے پاکستان کی پختہ اور اصولی حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

انہوں نے فلسطینی عوام کو درپیش مسلسل مصائب کے تناظر میں ان کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور پائیدار امن، آزادی اور وقار کے لیے ان کی امنگوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

اشتہار