رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:35ظہر 12:17عصر 15:59مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب اور ذباب ایئرپورٹ سے انخلا، عدن کے دفاع پر توجہپاکستان کی برآمدات چار ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ ڈالر، 8.8 فیصد اضافہہری پور میں فوجی حوالدار کے قتل کا اشتہاری ملزم کیماڑی سے گرفتارآئی سی سی کا 2035 تک مینز ایونٹس کا شیڈول اور میزبان وینیوز کا اعلانمسلم 500 فہرست: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر سرفہرستایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا مبینہ منصوبہ، اسرائیل کی امریکا کو خفیہ رپورٹبلاول کا فضل الرحمان کو فون، جے یو آئی (ف) کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمتایران کا بحرین میں امریکی اڈے اور ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰصوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہو جائے گا: خواجہ آصفایران کی سات شرائط: نہ جنگ نہ امن کی حالت میں نہیں رہیں گے، قالیبافٹی 20 بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 126 رنز سے شکست دے دیخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کا منصوبہ، نیا انتظامی یونٹ قائم کرنے کی تجویز

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کا منصوبہ، نیا انتظامی یونٹ قائم کرنے کی تجویز
فائل فوٹو: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا فضائی منظر — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے اور روایتی بلدیاتی نظام کی جگہ ایک مثالی انتظامی یونٹ قائم کرنے کی کوششیں دوبارہ تیز کر دی گئی ہیں۔ اس کے تحت دارالحکومت کے انتظامی ڈھانچے کے ساتھ اس کی جغرافیائی حدود میں بھی بڑی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔

مجوزہ منصوبے میں ایک منتخب اسمبلی، میئر اور وفاقی حکومت کے ماتحت نئے انتظامی سیٹ اپ کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ماڈل پر وزیراعظم ہاؤس اور وزارت داخلہ کی جانب سے بعض تحفظات سامنے آئے تھے۔ انہیں دور کرنے کے لیے نئے انتظامی سیٹ اپ کو وفاقی حکومت کے تحت ہی رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

میئر اور اسمبلی کا تصور

مجوزہ منصوبے کے تحت نئے انتظامی یونٹ کا سربراہ میئر ہوگا، تاہم میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ مجوزہ انتظامی اسمبلی اپنے ارکان میں سے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی کے ارکان کی تعداد 25 سے 30 رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، جنہیں عوام براہ راست منتخب کریں گے۔

مجوزہ ماڈل کے تحت صحت، تعلیم اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر شہری خدمات نئے انتظامی یونٹ کے دائرہ کار میں شامل ہوں گی، جس کا مقصد دارالحکومت کے شہری امور کے لیے ایک الگ اور مؤثر نظام تشکیل دینا ہے۔

جغرافیائی حدود میں توسیع

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی جغرافیائی حدود میں توسیع کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے کچھ حصوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجاویز پر عمل درآمد کی صورت میں دارالحکومت کا انتظامی اور جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل ہو سکتا ہے، تاہم نئے یونٹ کی حتمی تشکیل، حدود اور دیگر تفصیلات پر ابھی تجاویز زیر غور ہیں۔

اشتہار