رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° جزوی بادل 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

گوادر: ڈی جی ہیلتھ کا کمیونٹی مڈوائفری اسکول کا دورہ، نرسنگ کالج کی تدریسی پیش رفت کا جائزہ

گوادر: ڈی جی ہیلتھ کا کمیونٹی مڈوائفری اسکول کا دورہ، نرسنگ کالج کی تدریسی پیش رفت کا جائزہ

گوادر: 20 نومبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری، معیاری طبی تعلیم کے فروغ اور تربیت یافتہ طبی عملے کی تیاری کے اقدامات کے تحت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے کمیونٹی مڈوائفری اسکول گوادر کا دورہ کیا۔

انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں، تدریسی و تربیتی سہولیات اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل سمن نے ان کا استقبال کیا، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر یاسر طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تربیت اور نرسنگ کالج کی پیش رفت

ڈی جی ہیلتھ نے زچہ و بچہ کی صحت، محفوظ زچگی اور بنیادی طبی نگہداشت سے متعلق فراہم کی جانے والی تعلیم و عملی تربیت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مڈوائفری اسکول کو نرسنگ کالج کا درجہ ملنے کے بعد داخلوں اور باقاعدہ تدریسی کلاسز کے آغاز کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ معیاری طبی تعلیم اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی صوبائی حکومت کی صحت عامہ کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ کمیونٹی مڈوائفز محفوظ زچگی، ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ انہیں جدید تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم اور عملی تربیت فراہم کی جائے۔

انہوں نے ادارے کی تدریسی و تربیتی استعداد میں اضافے، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور نرسنگ کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے جلد آغاز کو یقینی بنانے پر زور دیا، تاکہ گوادر سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کو طبی تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں اور عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اشتہار