رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 18° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

ڈاکٹر گلاب خلجی کا گلوبل اسکولز کانفرنس 2026 میں بلوچستان کی نمائندگی

ڈاکٹر گلاب خلجی کا گلوبل اسکولز کانفرنس 2026 میں بلوچستان کی نمائندگی

کوئٹہ: چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خلجی نے تیسری بین الاقوامی اسکول ایوارڈز اور گلوبل اسکولز کانفرنس 2026 میں شرکت کرتے ہوئے بلوچستان کی نمائندگی کی۔

یہ کانفرنس انٹرنیشنل اسکول نیٹ ورکس (ISN) کے زیرِ اہتمام اور اہم تعلیمی شراکت داروں کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ اس میں رکن قومی اسمبلی شمیلہ رانا، ملک کے معروف تعلیمی نیٹ ورک دار اسلام سکول سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری منیر احمد، میاں مصدق منیر، جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز پالیسی سازوں، نصاب کے ماہرین، تعلیمی محققین، ماہرینِ تعلیم اور اسکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

تعلیمی نظام میں تبدیلی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گلاب خلجی نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات اور کامیابیوں کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے تعلیمی نظام میں مثبت، مؤثر اور پائیدار تبدیلیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تحقیق پر مبنی نصاب سازی، جدید تدریسی طریقہ کار اور معیاری تعلیم کے فروغ کے درمیان مضبوط تعلق قائم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی نظام کو مستقبل کے چیلنجز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید تحقیق، مؤثر پالیسی سازی، نصاب میں بہتری اور تدریسی عمل میں جدت کو ترجیح دینا ہوگا، تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم و مہارت سے آراستہ کیا جا سکے۔

ڈاکٹر گلاب خلجی کی کانفرنس میں شرکت بلوچستان کے تعلیمی شعبے، بالخصوص نصاب سازی اور تعلیمی معیار میں بہتری کے حوالے سے صوبے کے تجربات اور ترجیحات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

موضوعات:
اشتہار