علی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت نے آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں پاک بھارت سرحد کے قریب قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ پیش کیا، جس سے ماحول وطن سے محبت کے جذبے سے بھر گیا۔
ان کی اس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں علی عظمت کو سرحدی مقام پر کھڑے ہو کر معروف ملی نغمہ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کی آواز میں اس قومی گیت کی پیشکش نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔
علی عظمت کا شمار پاکستان کے نمایاں راک گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ معروف میوزک بینڈ جنون کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ بینڈ کے مقبول گیتوں میں جذبہ جنون، سیونی اور دوستی شامل ہیں۔
اشتہار











