مایا خان کا انکشاف: سابق شوہر نے پہلے ماہ میں 50 لاکھ روپے لیے

لاہور: اداکارہ و میزبان مایا خان نے سابق شوہر سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور بتایا کہ سابق شوہر نے پہلے ماہ میں ان سے 50 لاکھ روپے لیے تھے۔
مایا خان کے مطابق جب انہوں نے خلع کی درخواست فائل کی تو ان کے اکاؤنٹ میں صرف 200 روپے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 200 روپے سے ان کی اپنی کہانی دوبارہ شروع ہوئی، زندگی میں وہ جھٹکے کھائے کہ اللہ نے انہیں وہاں سے سکھایا کہ اگر وہ 200 روپے سے شروع کر سکتی ہیں تو کہیں سے بھی شروع کر سکتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مرد شادیاں اور ٹارگٹ اسے لیے کرتے ہیں کہ لڑکی انڈیپنڈنٹ ہے اور اس کے پاس پیسے ہیں۔ اگر مجھ جیسی کسی لڑکی کو گھر بنانے اور گھر میں رہنے کا شوق ہو تو کہتے ہیں کہ تم ٹی وی پر واپس کام کیوں نہیں کر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھئی نہیں کرنا، گھر چلانا، سجانا اور بنانا ہے، اس طرح کی عورتیں بھی ہوتی ہیں، لیکن انہیں مجبوری میں کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ سسرال والے ان کے پیسوں پر انحصار کر رہے ہوتے ہیں۔
مایا خان نے کہا کہ سب مرد ایک جیسے نہیں ہوتے، لیکن ہوتے ہیں۔











