رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

ماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزد

ماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزد
فائل فوٹو: فلم میرا لیاری — تصویر: بشکریہ youtube.com

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں آج 12 نومبر کو دوسرے بین الاقوامی یوریشین فلم ایوارڈز ڈائمنڈ بٹر فلائی کی تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس کے لیے پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزد امیدواروں میں شامل کی گئی ہیں۔

اس بین الاقوامی تقریب کی خاص بات قیمتی ہیروں سے مزین ایوارڈز ہیں۔ گزشتہ سال بہترین فلم کے فاتح کو 10 قیراط کا ہیرا دیا گیا تھا، جس کی مالیت 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی، جبکہ دیگر 11 کیٹیگریز کے فاتحین کو پانچ پانچ قیراط کے ہیرے دیے گئے، جن میں سے ہر ایک کی مالیت ڈھائی لاکھ ڈالر تھی۔

یوریشین اکیڈمی آف سینماٹوگرافک آرٹس کے پریس آفس کے اعلامیے کے مطابق رواں سال پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فلموں میں معروف پاکستانی ہدایت کار شہزاد رفیق کی ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ہدایت کار ابو علیحہ کی ’میرا لیاری‘ شامل ہیں۔

دونوں فلموں کی بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے نامزدگی پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ایک اہم موقع ہے، جس سے پاکستان کے فلم سازوں کو عالمی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتیں متعارف کرانے اور مختلف ممالک کی فلمی صنعتوں کے ساتھ روابط بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ ایوارڈز یوریشین اکیڈمی آف سینماٹوگرافک آرٹس کے زیرِ اہتمام منعقد کیے جاتے ہیں، جس کی بنیاد روسی وزارتِ ثقافت اور رشین کلچرل فاؤنڈیشن نے رکھی تھی، اور رشین کلچرل فاؤنڈیشن ان ایوارڈز کی منتظم بھی ہے۔

پہلی تقریب کی جھلک

ڈائمنڈ بٹر فلائی ایوارڈز کی پہلی تقریب 27 نومبر 2025 کو ماسکو میں نکیتا میخالکوف کے فلمی مرکز ورکشاپ 12 میں منعقد ہوئی تھی، جس کی میزبانی معروف روسی اداکار سرگئی بیزروکوف نے کی تھی۔ اس تقریب میں دنیا کے 17 ممالک سے مجموعی طور پر 34 فلمیں 12 مختلف ایوارڈ کیٹیگریز کے لیے پیش کی گئی تھیں۔

اشتہار