رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:38عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتیبلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیںامریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آجاین ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کا معاملہ: بورڈ کی تحقیقات، ٹرمپ کے مطابق ایف بی آئی بھی متحرکچشمہ-5 جوہری بجلی گھر کے گنبد کی تنصیب کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکتسموگ: لاہور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکانبانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگینوشکی: گوشت مارکیٹ میں فائرنگ، جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحقبلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیںعمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئیشنگھائی امپورٹ ایکسپو: چین کا دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کا عزمپہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز

ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتی

ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتی
فائل فوٹو: اداکارہ ماہرہ خان (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ خواتین اور زچگی کے بعد ان کے ساتھ اچھے برتاؤ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک عورت حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد اس کے ساتھ کیے گئے سلوک کو کبھی نہیں بھولتی۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ نے بالواسطہ طور پر ان لوگوں کو مخاطب کیا جو حمل کے دوران اور بعد میں خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ عورت کی زندگی کا حساس وقت ہوتا ہے، اس لیے اسے محبت، احترام اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے خوشگوار مرحلے سے گزر رہی ہیں اور دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔ ان کے پہلے بیٹے اذلان ہیں، جبکہ یہ اداکارہ کی اپنے شوہر سلیم کریم سے پہلی اولاد ہوگی۔

41 سال کی عمر میں حمل کے اعلان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے تنقید کے بجائے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور دعاؤں پر توجہ دی۔

اشتہار