رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں مکران روٹ پر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندیفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

لیبیا کشتی حادثہ: دفتر خارجہ نے اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا

لیبیا کشتی حادثہ: دفتر خارجہ نے اطلاعات کی آزادانہ تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا
فائل فوٹو: دفتر خارجہ اسلام آباد کی عمارت — تصویر: بشکریہ dunyanews.tv

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے لیبیا کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے اور اس حادثے میں پاکستانی شہریوں کے متاثر ہونے کی خبروں پر کہا ہے کہ ان اطلاعات کی اب تک آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ یہ سچ نہ ہوں۔

سماجی رابطوں کے نیٹ ورک ایکس پر جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ تاحال لیبیا میں کسی کشتی حادثے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکومت ان رپورٹس کی حقیقت جاننے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔

طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے، جن میں ممکنہ طور پر پاکستانی شہریوں کی موجودگی سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ حادثے اور اس میں پاکستانی شہریوں کے متاثر ہونے کے معاملے کی فعال انداز میں پیروی کر رہا ہے۔ سفارت خانے نے لیبیا کے متعلقہ سرکاری حکام، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور دیگر متعلقہ فریقین سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تصدیق شدہ تفصیلات دستیاب ہوتے ہی مزید معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔

موضوعات:
اشتہار