ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے خلاف فتح قریب، تہران کو معاہدے کا موقع

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف فتح اب قریب ہے، اور امریکا تہران کو معاہدہ کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے ہر ممکن موقع فراہم کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کے ساتھ یومِ تشکر کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تنازع کا نتیجہ ان کے فیصلے پر منحصر ہو گا، تاہم انہیں یقین نہیں ہے کہ ایران معاہدے کی پیشکش قبول کرے گا یا نہیں۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے خطرات روکنے کے لیے 150 میزائل داغے۔
انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے تیل پر انحصار کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس توانائی کے وافر ذخائر موجود ہیں، اور امریکا و وینزویلا کے تیل کے ذخائر ملا کر دنیا کے نصف سے زیادہ بنتے ہیں۔
اشتہار











