رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° جزوی بادل 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

ڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

ڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات
فائل فوٹو: ڈاکٹر بایزید روشن، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ڑوب کے ضلعی سیکرٹری — تصویر: بشکریہ theazb.com

ڑوب: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری ڈاکٹر بایزید روشن اور ضلعی ایگزیکٹو ممبر اختر محمد نے جمعیت علمائے اسلام ضلع ڑوب اور شیرانی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور گرفتاریوں و انتظامی کریک ڈاؤن کی مذمت کی۔

پارٹی وفد نے تھانے میں جمعیت علمائے اسلام کے مولوی سرور صاحب، حاجی محمد حسن شیرانی اور دیگر گرفتار رہنماؤں و کارکنوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریاں غیر جمہوری اور غیر سیاسی اقدام ہیں۔

وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

اشتہار