رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° ابر آلود 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

روس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیان

روس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیان
فائل فوٹو: ماسکو کا کریملن — تصویر: بشکریہ russiaeguide.com

ماسکو: روس نے پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی مہارت اور تجربہ شیئر کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ بات روسی وزیرِ توانائی سرگئی تسیویلیوف نے بدھ کو پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے 11ویں اجلاس سے خطاب میں کہی۔

ان کے مطابق روس سیٹلائٹ نیویگیشن اور مواصلات، ریموٹ سینسنگ، انسانی خلائی پروازوں اور خلائی ٹیکنالوجی میں اپنی پیش رفت پاکستان کے ساتھ بانٹنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس ایک بڑی خلائی طاقت ہے اور اس کے پاس منفرد تجربہ اور وسیع مہارت موجود ہے۔

اسی روز چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شینژو 24 مشن چینی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوا، جس میں چینی خلابازوں کے ساتھ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی شامل تھے۔

پاکستان کی وزارتِ معاشی امور کے بیان کے مطابق اجلاس کے دوران معاشی تعاون کے پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔ اس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صنعت، زراعت، دواسازی، ٹرانسپورٹ، آئی سی ٹی، تعلیم، ثقافت، سائنس اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔

روسی وزیر کا بیان وزیرِ اعظم شہباز شریف کے متوقع دورۂ ماسکو سے چند دن پہلے آیا ہے۔ روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سپوتنک کو انٹرویو میں بتایا کہ دورے میں تقریباً 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں اور مقصد ٹھوس اور طویل مدتی اقتصادی نتائج حاصل کرنا ہے۔

بی بی سی اردو سے گفتگو میں دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی کے لیے زیادہ تر انحصار چین پر رہا ہے، روس کے ساتھ تعاون سے ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ منصوبوں، سیٹلائٹ لانچ اور تربیت کی راہیں کھل سکتی ہیں۔

ایئر یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر عادل سلطان نے کہا کہ وہ پیشکش کی تفصیلات سے آگاہ نہیں، تاہم روس کے ساتھ تعاون سے پاکستان کی سیٹلائٹ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی۔

اشتہار