رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° ابر آلود 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

ایران کا دعویٰ: جزیرہ ہنگام کے قریب وارننگ فائرنگ پر امریکی ایف 16 طیارہ واپس ہٹ گیا

ایران کا دعویٰ: جزیرہ ہنگام کے قریب وارننگ فائرنگ پر امریکی ایف 16 طیارہ واپس ہٹ گیا
فائل فوٹو: امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں جزیرہ ہنگام کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر وارننگ فائرنگ کی، جس کے بعد طیارہ واپس چلا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی طیارہ جزیرہ ہنگام کے جنوب مشرقی ساحلی پانیوں میں ایرانی فضائی حدود کے قریب پہنچا اور مبینہ طور پر ایسے بحری جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کر رہا تھا جو سمندری آمدورفت کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے بعد امریکی طیارے نے اچانک رخ تبدیل کیا اور علاقے سے ہٹ گیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے ضوابط کو نظرانداز کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:
اشتہار