رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

زیارت: بنیادی مراکز صحت شینلز اور بغاو کا دورہ، عملے کو غیر حاضری پر تنبیہ

زیارت: بنیادی مراکز صحت شینلز اور بغاو کا دورہ، عملے کو غیر حاضری پر تنبیہ

زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایات کی روشنی میں پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر فاروق مری نے بنیادی مراکز صحت شینلز اور بغاو کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران طبی سہولیات اور مراکز کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

معائنے کی تفصیل

دورے کے دوران او پی ڈی کے تمام ریکارڈ، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے انتظامات، صفائی و مرمت، ضروری ادویات کی دستیابی، حاملہ خواتین کو قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور موجودگی سمیت دیگر تمام ضروری امور کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

عملے کو تنبیہ اور ہدایات

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق مری نے عملے کو غیر حاضری پر سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ طبی امور سے متعلق تمام طے شدہ ضابطوں اور پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے عملے کو پابندیِ وقت، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اشتہار