رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی آمد، ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی اجلاسریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بند
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے اجلاس

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے اجلاس

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کے تین علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان و نمائندگان اور حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

امن و امان کے معاملات کا جائزہ

اجلاسوں میں ضلع جعفرآباد میں فورتھ شیڈولرز کی نقشہ سازی اور پروفائلنگ، ریلوے ٹریک، بس اڈوں اور این ایچ اے کی سیکیورٹی، اہم مقامات کی حفاظت، امن و امان کو درپیش خطرات، دینی مدارس کی رجسٹریشن، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی حیثیت، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، غیر مقامی مزدوروں کی سیکیورٹی، ایرانی تیل، منشیات اور غیر قانونی اسپیکٹرم کی اسمگلنگ کی روک تھام، غیر قانونی اسپیکٹرم سے متعلق BISA ڈیش بورڈ کی تازہ کاری، تعلیمی اداروں میں قومی ہدایات پر عملدرآمد، تخریبی سرگرمیوں میں پریس اور سوشل میڈیا کے ممکنہ استعمال، سرکاری ملازمین کی مبینہ شمولیت اور تخریبی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال کی نگرانی سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اقدامات پر مؤثر اور عملی طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ ضلع میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اشتہار