رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت، ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت، ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ
فائل فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت — تصویر: بشکریہ nation.com.pk

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو اس میں عدالت کیا کرے، یہ تو بہت الارمنگ ہے کہ الیکشن پر کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے کہ ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے چوہدری امجد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کیا۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار عادل عزیز قاضی نے دلائل دیے کہ 2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، پھر الیکشن شیڈول آیا اور 2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ الیکشن آرڈیننس آ گیا۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا کہ کیا وہ اب قانون بن گیا؟ وکیل نے بتایا کہ نہیں، وہ کابینہ سے منظور ہو کر اب پارلیمنٹ پہنچا ہے۔ نیا آرڈیننس آیا تو پرانا الیکشن شیڈول واپس ہو گیا، نئی حلقہ بندیاں بھی ختم ہو گئیں۔

ایکٹ میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن ہے اور آرڈیننس میں تین ہیں، جبکہ آرڈیننس ختم ہونے پر پرانی حلقہ بندیاں بحال کیے بغیر شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے کہ اب سوال یہ ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جن حلقہ بندیوں پر الیکشن ہونا ہے ان میں یونین کونسل اور وارڈز کو مکس کر دیا گیا، ایک یونین کونسل کی وارڈ نمبر دو میں صرف دو بندے ہیں جبکہ کم سے کم تین بندے تو چاہیے ہوتے ہیں، جن میں ایک امیدوار، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ شامل ہوتا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ وارڈ سے ہی چاہیے ہوتا ہے یا پوری یونین کونسل سے ہو سکتا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ صرف اسی وارڈ سے ہی ہو سکتے ہیں۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے استفسار کیا کہ اس وارڈ میں تو پھر الیکشن نہیں ہو سکتا، آپ یہ شق بتا دیں جس کے تحت اسی وارڈ سے ہی تجویز اور تائید کنندہ ہونے ہیں۔ وکیل عادل عزیز قاضی نے کہا کہ وہ شق عدالت کو بعد میں بتا دیں گے۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیاں بحال کرنی بھی تھیں تو آرڈر کر لیتے یا اعتراضات لے لیتے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ الیکشن شیڈول کی تاریخ تک ووٹر لسٹ ہی نہیں دی گئی، کسی کو پتہ بھی نہیں تھا کہ اس کا نام کس وارڈ میں ہے، بہت کم لوگوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، پھر تاریخ بڑھا کر 8 کر دی گئی۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے سوال اٹھایا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب جلدبازی میں ہو رہا ہے، پراسیس قانون کے خلاف ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن پراسیس روکا جائے، اس عدالت سے پہلے بھی اسٹے ہوا تھا۔ عدالت اگر الیکشن شیڈول ابھی معطل نہیں کرتی اور بعد میں ہوتا ہے تو امیدواروں کے کروڑوں روپے لگ چکے ہوں گے۔

وکیل درخواست گزار کے دلائل کے بعد عدالت نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اشتہار