بلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کو پارٹی کی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی۔ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورت حال اور صوبے میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
اشتہار











