رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد نے زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے اور اہل خانہ سے مبینہ ناروا سلوک کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے شرکت کی۔

جاری اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو اور حکومتی وفد کے درمیان پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور قانون سازی کے ممکنہ ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے اور توسیع پر بھی بات ہوئی، کیونکہ 11 دسمبر کو اس کی مدت ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر نئے صوبوں پر اپنے تحفظات حکومتی قیادت کے سامنے رکھے، تاہم فریقین نے سیاسی کشیدگی میں کمی اور مل کر معاملات طے کرنے پر اتفاق کیا۔

اشتہار