رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

وزیراعظم شہباز شریف کا قرضوں سے نجات کے لیے قومی اتحاد اور مشکل فیصلوں پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کا قرضوں سے نجات کے لیے قومی اتحاد اور مشکل فیصلوں پر زور
فائل فوٹو: وزیراعظم شہباز شریف نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے — تصویر: بشکریہ app.com.pk

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو کہا ہے کہ قرضوں کے بوجھ سے نجات کے لیے قومی اتحاد اور مشکل فیصلے ناگزیر ہیں۔ وہ اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم کے مطابق سیاسی جماعتوں اور معاشرے کے تمام طبقات کا اجتماعی عزم ملک کو معاشی خودانحصاری کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قرض گزشتہ 80 برس میں بڑھتا رہا ہے، تاہم اگر قوم متحد ہو کر ضروری فیصلے کرے تو اس بوجھ سے نکلا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے معاشی مشکلات کی ایک وجہ سبسڈیز کو قرار دیا اور کہا کہ ان پر خرچ ہونے والی رقم ٹیکس دہندگان کی جیب سے آتی ہے۔ ان کے بقول پاکستان ایسی مالی معاونت کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتا تھا۔

انہوں نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں پر خرچ ہونے والی بھاری رقوم اور ٹیکس چوری کے مسئلے کی بھی نشاندہی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں بلکہ ان مسائل کی وجوہات جان کر ان کا حل تلاش کرنا ہے۔

گزشتہ ڈھائی سال میں حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تعاون سے کئی مسائل حل کیے گئے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سفارتی اور دفاعی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔

اشتہار