رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

مس یونیورس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مصباح ارشد کا جذباتی پیغام

مس یونیورس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مصباح ارشد کا جذباتی پیغام
فائل فوٹو: مس یونیورس 2026 کے مقابلے میں مصباح ارشد — تصویر: بشکریہ thepakistantimes.com.pk

اسلام آباد: مس یونیورس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مصباح ارشد نے مقابلے میں ٹاپ 30 امیدواروں تک رسائی حاصل نہ کرنے کے باوجود اپنی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواب پورا نہ ہونے کا دکھ ضرور ہے، لیکن انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی پوری صلاحیت اور محنت اس مقابلے کے لیے وقف کی۔ مس یونیورس 2026 کا مقابلہ 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد شریک امیدوار سوشل میڈیا پر اپنے تجربات اور جذبات بیان کر رہی ہیں۔

مصباح ارشد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کئی ہفتوں بلکہ مہینوں تک ان کی تمام توجہ مقابلے کی تیاری پر مرکوز رہی۔ ایونٹ مکمل ہونے کے بعد وہ کچھ وقت سکون اور آرام سے گزارنا چاہتی ہیں۔

ان کے مطابق پوری کوشش کے باوجود مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہونا تکلیف دہ ہوتا ہے، تاہم اس احساس سے حوصلہ بھی ملتا ہے کہ انسان نے اپنی دستیاب صلاحیتوں اور وسائل کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل کے حوالے سے بھی پرامید ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال وہ پورٹو ریکو کے ساحلوں پر وقت گزار رہی ہیں، جس کے بعد پاکستان واپس آ کر روزمرہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی۔

مس یونیورس کا 75واں ایڈیشن 24 نومبر کو پورٹو ریکو میں منعقد ہوا، جہاں میزبان ملک کی جینیفر بیریٹو نے تاج اپنے نام کیا۔ وہ پورٹو ریکو کی دوسری خاتون ہیں جنہیں اپنے ملک میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز پہلی رنر اپ رہیں، وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز دوسری پوزیشن پر رہیں، فلپائن کی بیا میلان ونڈورسکی تیسری اور نیوزی لینڈ کی جارجیا ویڈنگٹن چوتھی رنر اپ قرار پائیں۔

اشتہار