صدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی نظام، پارلیمانی جمہوریت اور عوامی فلاح و بہبود کا عزم پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی شناخت کا حصہ ہیں، اور بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سیاسی محاذ آرائی کے بجائے وسیع تر قومی اتفاق رائے کے متقاضی ہیں۔
ان کے مطابق ہمیں جماعتی اختلافات سے بالاتر ہو کر جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا چاہیے اور قومی اہمیت کے تمام مسائل آئین کے دائرے میں رہ کر حل کرنے چاہئیں۔
اشتہار











