غازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کام

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے کہا ہے کہ وہ بہتر پرفارمنس کے لیے مزید محنت کرتے رہیں گے تاکہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کر سکیں۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غازی غوری نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر مزید کام کرنا ہوگا۔ جب ٹیم سیریز جیتتی ہے تو آنے والے چیلنجز کے لیے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
ان کے مطابق انہیں اپنی بیٹنگ تکنیک، خصوصاً فاسٹ باؤلرز کے خلاف کھیلنے کے انداز کو مزید بہتر بنانے پر کام کرنا ہے۔
دوسری جانب محمد طحہٰ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کو اپنے لیے بہترین تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کا منصوبہ یہی تھا کہ جس انداز سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ کرتے ہیں، اسی اعتماد اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں۔
اشتہار











