رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 7°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر

40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Generic view of a police station, the institution where the SHO works — تصویر: بشکریہ urdupoint.com

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر اغوا کر کے 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے اور اختیارات سے تجاوز کے مقدمے میں گرفتار ایس ایچ او تھانہ صدر واہ اور ٹرینی سب انسپکٹر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ سول لائنز پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

عدالت نے تفتیشی حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں ملزمان کو 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان ایس ایچ او تھانہ صدر واہ راجہ سجاد اور ٹرینی سب انسپکٹر نبیل احمد تھے۔ تفتیشی افسر نے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جو عدالت نے منظور کر لی۔

مقدمے کی تفصیلات

مقدمے کے مطابق سپیشل برانچ کی رپورٹ پر تھانہ سول لائنز پولیس نے دستیاب ویڈیوز، اسکرین شاٹس اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات کے بعد دونوں پولیس افسران سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 365 اے اور 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مدعی سب انسپکٹر فیاض حسین ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ صدر واہ میں تعینات ٹرینی سب انسپکٹر نبیل احمد نے بلال پٹھان اور نذیر نامی دو منشیات فروشوں کو ان کے دو ساتھیوں سمیت مبینہ طور پر حراست میں لیا اور کسی باقاعدہ گرفتاری کے بغیر تین روز تک ایک نجی مقام پر رکھا۔ اس دوران موبائل فون کے ذریعے زیرِ حراست افراد کے متعلقین سے رابطہ کر کے رہائی کے عوض 40 لاکھ روپے طلب کیے گئے۔

الزام ہے کہ اس رقم میں سے دو لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ روپے آن لائن وصول کیے گئے۔ آن لائن رقم میں پانچ لاکھ روپے یو بی ایل ڈیجیٹل انٹرنل فنڈز ٹرانسفر اور 15 لاکھ روپے ڈیجیٹل انٹرنل فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے وصول کیے جانے کا ذکر ہے۔

ملزمان کا اعتراف

تحقیقات کے دوران دونوں پولیس افسران ابتدا میں الزامات سے انکار کرتے رہے، تاہم ویڈیو شواہد دکھائے جانے پر ٹرینی سب انسپکٹر نبیل احمد نے منشیات فروشوں کو حراست میں لینے، تین روز تک نجی مقام پر رکھنے اور 20 لاکھ روپے وصول کرنے کا مبینہ طور پر اعتراف کیا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وصول شدہ رقم میں سے 10 لاکھ روپے ایس ایچ او کو دیے گئے۔

مقدمے میں ایس ایچ او راجہ سجاد اور سب انسپکٹر نبیل احمد کے علاوہ آصف جاوید، فیصل، تیمور شہزاد اور معین احمد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ان اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کیا۔

موضوعات:
اشتہار