امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری

تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاکستان اور قطر کے توسط سے سفارتی پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاکہ فریقین کے درمیان ممکنہ رابطے اور کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ علاقائی ممالک کی سفارتی کوششوں کا مقصد موجودہ بحران کو مزید پھیلنے سے روکنا اور بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں عسکری و سکیورٹی صورتحال کے باعث خطے کے ممالک سفارتی حل اور استحکام کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں اور بالواسطہ پیغام رسانی کے ذریعے فریقین کے موقف سے آگاہی حاصل کی جا رہی ہے۔
اشتہار











