پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم کا چین کی قیادت کے اجتماعی کردار کو سراہنا

بیجنگ: پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم جیمز ماراپے نے 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ چین کی قیادت کے اجتماعی کردار کو دلی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کھلے پن و منصفانہ تجارت کے وسیع امکانات پر یقین رکھتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم ماراپے نے کہا کہ چین کی جانب سے ایک بار پھر اپیک اجلاس کی میزبانی کرنا قابلِ ذکر ہے۔ رواں سال میزبان کی حیثیت سے چین نے کھلے پن، جدت اور تعاون کو تین اہم ترجیحی شعبوں کے طور پر فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلا اقتصادی ماحول تمام فریقوں کو اپنی اقتصادی خصوصیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ضرورت مند شراکت داروں کے ساتھ اشیا اور خدمات کی تجارت کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔ چین مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور وہ چین کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتے ہیں۔
چین کے متعدد دورے کرنے والے وزیراعظم ماراپے نے کہا کہ جدید تاریخ میں کسی اور ملک نے ایسی عظیم کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔ انہوں نے چینی عوام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جذبہ انہیں بہت متاثر کرتا ہے، کیونکہ لوگ شاذ و نادر ہی شکایت کرتے ہیں، عملی انداز میں کام کرتے ہیں، اپنے خاندان کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے محنت کرتے ہیں۔











