رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

سفارتی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا، آبادی پر کڑے فیصلوں کا اعلان

سفارتی کامیابیوں کو معاشی فوائد میں بدلنے کا وقت آ گیا، آبادی پر کڑے فیصلوں کا اعلان
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Exterior of a government ministry building in Islamabad, a generic setting for policy announcements — تصویر: بشکریہ 8am.media

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب اور شرکا کے سوال و جواب کے سیشن میں کہا ہے کہ سفارتی اور عسکری کامیابیوں کو معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کو 47 سال بعد اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی غیر معمولی سفارتی کامیابی تھی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے لیے انتھک کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

آبادی کا چیلنج

وزیراعظم نے کہا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی ملکی آبادی ایک ٹکنگ ٹائم بم ہے، جس پر جلد اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے کڑے فیصلے کیے جائیں گے، ورنہ ہم بھوکے کے بھوکے رہ جائیں گے۔ صوبوں کے ساتھ مل کر آبادی کے چیلنج سے نمٹا نہ گیا تو ترقی کے اہداف حاصل کرنا بھی بے مقصد ہو جائے گا۔

ان کے مطابق آبادی پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹر شبانہ کی زیرِ نگرانی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے، جس میں وزیر صحت بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس کی صدارت کر رہے ہیں اور یہ اپیکس باڈی ہے۔ جس طرح معاشی اصلاحات کے لیے کڑے فیصلے کیے گئے، اسی طرح آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی کڑے فیصلے کیے جائیں گے۔

معیشت، ٹیکس اور توانائی

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے معاشی اصلاحات کیں اور معیشت کو عدم استحکام سے نکال لیا ہے۔ ان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں خصوصاً سیلز ٹیکس جیسے بالواسطہ ٹیکسوں میں بڑے پیمانے پر چوری ہوتی رہی ہے، تاہم ڈھائی سال کے دوران طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات آگے بڑھائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں اصلاحات کے نفاذ سے ٹیکس چوری اور بدعنوانی کی روک تھام کے ذریعے ریکارڈ 900 ارب روپے وصول کیے گئے۔ ان کے بقول پہلی مرتبہ ایف بی آر سے انتہائی کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو رواں سال 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، تاہم ملک کو جلد از جلد اسے کم از کم 6 فیصد تک پہنچانا ہوگا۔ زرمبادلہ کے ذخائر شاید ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ آئی ٹی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو تین سال قبل تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب تھیں۔

توانائی کے بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرانی کیفیت کے ابتدائی چند ہفتوں میں وفاقی حکومت نے 28 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی، جب کہ بعد میں اس نظام کو زیادہ مؤثر اور مستحق افراد تک محدود کرنے کے لیے پالیسی تبدیل کی گئی۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فیول سبسڈی پر 50 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

معدنیات کے شعبے میں وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سونے کی غیرقانونی کان کنی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق کان کنی، مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ کے بعد قیمتی مصنوعات کی برآمدات ہمارا مشن ہے، اور حکومت نے معدنیات کی ویلیو ایڈیشن کا باقاعدہ منصوبہ تیار کیا ہے۔ مائننگ کمپنیوں کو معاہدوں کے تحت مقررہ مدت میں سمیلٹرز لگانے کا پابند کیا جائے گا۔

زراعت اور نوجوان

وزیراعظم نے زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 80 برس میں اس شعبے کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا گیا جس کا یہ مستحق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، جب کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں بھی بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

نوجوانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ایک چیلنج بھی ہیں اور بڑا موقع بھی۔ انہیں جدید ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم اور پیداواری روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ووکیشنل اور اسکل ٹریننگ نوجوانوں کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر ان کی تعلیم و تربیت کے لیے کام کر رہی ہے۔

سوال و جواب کی نشست میں آزاد کشمیر کی رکن قانون ساز اسمبلی زوبیہ خورشید راجا کے غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق سوال پر وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے بتایا کہ 2023 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تقریباً 4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں زیر التوا ہو گئی تھیں، جنہیں ختم کرنے میں حکومت کو 2 سال لگے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بشمول بینکاری نظام سے باہر ڈپازٹس 21 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم نے خطاب کے اختتام پر علامہ اقبال کے اشعار کے ذریعے پیغام دیا کہ ترقی نئے افکار اور جدید سوچ سے ہوتی ہے، اور اس کے لیے محنت، امانت اور دیانت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

اشتہار