رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

مولانا فضل الرحمان ملتان کے ہسپتال منتقل، بھائی کا معمول کے معائنے کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان ملتان کے ہسپتال منتقل، بھائی کا معمول کے معائنے کا دعویٰ
فائل فوٹو: ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت — تصویر: بشکریہ pclpak.com

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اتوار کو ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل سلیم کے مطابق ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

تاہم مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئر ضیاء الرحمان نے اس مؤقف سے اختلاف کیا۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ بخیریت ہیں اور ملتان انتظامیہ کے اصرار پر ان کے معمول کے طبی معائنے کرائے گئے۔

ضیاء الرحمان کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے اور تمام نتائج نارمل رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر کی تھکان کے سوا انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں۔

یہ پیش رفت پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی لاہور میں پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ حراست کی اطلاعات کے تناظر میں وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

اشتہار