بانی پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے پاس کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطوں کو مسترد کر دیا ہے۔
انھوں نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے پاس کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل، ان کے تمام معاملات عدالتوں سے حل ہونے ہیں۔
ایک طرف وہ آئرن مین بنے ہوئے ہیں تو دوسری طرف حکومت کے ساتھ مذاکرات کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔
حکومت سے رابطوں کی باتیں ان کے موقف سے متضاد ہیں، بیک ڈور رابطوں کی باتیں پی ٹی آئی کی اپنی خواہش ہو سکتی ہے۔
اشتہار











