بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گے

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ بلدیات نے 8 فروری کو صوبے کے بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سیکرٹری بلدیات بلوچستان عبدالروف بلوچ کے مطابق صوبے کے چالیس اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی مدت 8 فروری کو پوری ہو رہی ہے۔ آٹھ فروری کے بعد صوبائی کابینہ کی منظوری سے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جائیں گے۔
حلقہ بندیاں اور انتخابات
کوئٹہ سمیت صوبے کے وہ اضلاع جہاں نئے اضلاع بنائے گئے ہیں، وہاں دوبارہ حلقہ بندیاں ہوں گی۔ عبدالروف بلوچ کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
کوئٹہ میں سات برسوں سے بلدیاتی انتخابات منعقد نہیں ہو سکے ہیں۔
اشتہار











