رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

چمن: اے ڈی سی فدا بلوچ کی پی ٹی سی ایل حکام سے فلیش فائبر پر ملاقات

چمن: اے ڈی سی فدا بلوچ کی پی ٹی سی ایل حکام سے فلیش فائبر پر ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن فدا بلوچ کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع چمن کے مختلف اہم مقامات اور علاقوں میں پی ٹی سی ایل فلیش فائبر (Flash Fiber) اور جی فون (GPON) سروس کی تنصیب اور فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ضلع میں جدید اور تیز رفتار انٹرنیٹ و ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی توسیع، مختلف مقامات کی نشاندہی اور مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

اس موقع پر اے ڈی سی فدا بلوچ نے اس امر پر زور دیا کہ جدید مواصلاتی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے شہریوں، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور کاروباری حلقوں کو بہتر انٹرنیٹ سروسز میسر آئیں گی۔

اجلاس میں اس حوالے سے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار