رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی شدید مذمت

کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی شدید مذمت

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کوہلو میں مزدوروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 11 مزدوروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز، سفاکانہ اور بزدلانہ فعل ہے۔ روزگار کے حصول کے لیے محنت کرنے والے نہتے افراد پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معصوم شہریوں اور محنت کش طبقے کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے پر پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ مزدوروں پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں اپنے انسانیت سوز اقدام کا جواب دینا ہوگا۔ بے گناہ شہریوں اور محنت کشوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں خوف و ہراس پھیلانے اور ترقی کے عمل کو متاثر کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

اشتہار