رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 9°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مریم نواز ہانگ کانگ پہنچ گئیں، نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ میں 30 نومبر کو کلیدی خطاب کریں گیپاکستان کے مزید فوجی دستے سعودی عرب روانہ، حوثی حملوں کے دوران تعیناتیوزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیےخیبرپختونخوا میں جے یو آئی کے 800 سے زائد کارکن گرفتار، جماعت کا دعویٰصدر زرداری کا پیپلز پارٹی کے 59ویں یومِ تاسیس پر پیغام، جمہوری اداروں اور آئین کے احترام پر زورریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی: نیئر بخاریبلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوں گےبلاول بھٹو کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، گورنر کنڈی سے ملاقاتخاران: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد ہلاکغازی غوری: بہتر پرفارمنس کے لیے محنت جاری، فاسٹ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ پر کامیمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰپاکستان کے ابراہیم حسین گل نے قطر ایشین جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

چمن: 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری

چمن: 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری
فائل فوٹو: چمن: 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی جاری — تصویر: بشکریہ nation.com.pk

چمن: پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن افغانستان باعزت واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ضلع چمن کے راستے افغان خاندانوں کی وطن واپسی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

اب تک چمن وڈ ہولڈنگ کیمپ کے ذریعے تقریباً 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

وطن واپس جانے والے افغان خاندان اپنے اہلِ خانہ اور ضروری سامان کے ہمراہ سرحد پار کر رہے ہیں۔ کئی برس پاکستان میں قیام کے بعد اپنے وطن واپس لوٹنے والے خاندانوں کی روانگی کا یہ عمل ایک اہم انسانی اور انتظامی سرگرمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی کے تمام مراحل چمن وڈ ہولڈنگ کیمپ میں ضلعی انتظامیہ چمن اور دیگر متعلقہ محکموں کی زیرِ نگرانی انجام دیے جا رہے ہیں۔ واپسی کے عمل کو منظم، مؤثر اور باوقار انداز میں جاری رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

اشتہار