کوئٹہ: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی سے ملاقات

کوئٹہ: 29 نومبر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتظامی امور، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے میں گڈ گورننس کے فروغ، عوامی مسائل کے حل اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











