حب: صوبائی وزیر کوہیار خان ڈومکی کی لیڈا آمد، صنعتی ترقی پر بریفنگ

حب: صوبائی وزیر صنعت و حرفت بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی لیڈا پہنچے، جہاں انہوں نے ادارے کے امور اور صنعتی ترقی سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔
لیڈا کے منیجنگ ڈائریکٹر لیاقت کاشانی نے لیڈا کانفرنس ہال میں صوبائی وزیر کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، صنعتی سرگرمیوں، جاری ترقیاتی منصوبوں، اسپیشل اکنامک زون اور ماربل سٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران حب اور لسبیلہ کے صنعتی علاقوں میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی زونز کی ترقی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور ماربل سٹی منصوبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر لیڈا کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











