وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسلم لیگ (ن) کے 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے ہیں۔
اتوار کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 5(3) کے تحت مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سے محکمہ بورڈ آف ریونیو کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔
جبکہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سے محکمہ اسکول ایجوکیشن، محکمہ کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قلمدان لے کر انہیں محکمہ بورڈ آف ریونیو کا قلمدان تفویض کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت بلوچستان نے ایک روز کے دوران 4 وزرا کے قلمدان تبدیل کیے ہیں۔
اشتہار











