ڈرامہ میرے پاس تم ہو جیسی کہانی حقیقی زندگی میں، طلاق کی ویڈیو وائرل

لاہور: مقبول پاکستانی ڈرامے میرے پاس تم ہو کی کہانی حقیقی زندگی میں دہرائی جانے لگی ہے، جس کے بعد طلاق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک شوہر اپنی بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر کو معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ کسی دوسرے شخص سے محبت کرتی ہے تو اس نے بیوی کو طلاق دے دی اور پورے واقعے کی ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔
اس واقعے نے مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو کی یاد تازہ کر دی، جس کی کہانی بھی کچھ اسی نوعیت کے گرد گھومتی ہے۔ حیران کن طور پر خاتون کی زندگی میں بھی ڈرامے کے کردار شہوار احمد کی طرح ایک شخص عادل کی آمد ہوئی، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس واقعے کو ڈرامے کی کہانی سے جوڑا جا رہا ہے۔
موضوعات:پاکستانی شوبز
اشتہار











