معروف سندھی ناول نگار مشتاق کاملای انتقال کر گئے

سجاول: معروف سندھی ناول نگار اور افسانہ نویس مشتاق کاملای کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے اتوار کو اپنے گھر میں آخری سانس لی۔
مشتاق کاملای نے سندھی ادب کے لیے کئی ناول، افسانے اور دیگر ادبی تخلیقات پیش کیں۔
ان کے انتقال پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
موضوعات:متفرق
اشتہار











